یونانی اساطیر یا یونانی علم الاساطیر، قدیم یونانی مذہب سے وابستہ دیگر افسانوں اور فنون پر مبنی اساطیر کا مجمُوعہ ہے۔ اِن کا واسطہ اِس قدیم تہذیب اور مذہب میں پُوجے جانے والے دیوتاؤں اور اِن سے وابستہ مَسالک و رسُومات کی اہمیت، دُنیاوی قُدرت و دستُور اور علم الکائنات سے ہے۔ یونانی علم الاساطیر سے وابستہ تمام شہادتیں ہمیں واضح طور پر دیگر شاعروں اور افسانہ نِگاروں کے مجمُوعی بیانوں اور تحریروں سے ملتی ہیں۔ لیکن اِن اساطیر میں ضِمناٌ اضافہ دیگر فنون سے ہوا، جن میں گُلدانوں پر تصاویر یا مُقّدس کھنڈر سے دریافت ہونے والے نذرانے شامل ہیں۔ یہ اساطیر دراصل قدیم یونانی مُصنفین کا قُدرت اور دُنیا کے اِبتدا و اِرتَقا ک…